لاہور، (نوپ اسپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت کلبز سکروٹنی کا عمل 3سے 4ہفتے میں مکمل ہوگا جس کے بعد ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔کلبز کی مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کیلئے حتمی تاریخ 31جنوری پہلے ہی مقرر کی جاچکی ہے۔ فزیکل اور دستاویزات کی سکروٹنی سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال کرنے والے کلبز کا تعین ہوگا۔پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ فٹبال برادری نے سارے عمل میں بڑے مثبت رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گہری دلچسپی دکھائی ہے،فزیکل سکروٹنی کے دوران ملک بھر میں ابھی تک 1800میچز کھیلے جاچکے ہیں،پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام کی مدد سے بوگس کلبز کا کردار ختم ہوا،سکروٹنی کا عمل عمل مکمل ہوتے ہی فروری کے آخر میں ڈسٹرکٹ سطح پر الیکشن کا مرحلہ شروع ہوجائے گا،حتمی تاریخ کا اعلان فیفا اور اے ایف سی کی منظوری کے بعد کردیا جائے گا،آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے باقی مقابلے منتخب ایسوسی ایشنز کے تحت ہوں گے۔
Home / اہم خبریں / پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت کلبز سکروٹنی کا عمل جاری ہے جو 3سے 4ہفتے میں مکمل ہوگا۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی