تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے 96اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے 96اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل۔

لاہور، (نوپ اسپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے 96اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا،آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے تحت 6اور 7جنوری کو 13اضلاع کے مختلف وینوز پر 158میچ کھیلے گئے،کسی ایک ہفتے میں کھیلے جانے والے میچز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے،ابھی تک 1579مقابلوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ پی ایف ایف الیکشن میں ووٹنگ رائٹس کیلئے فزیکل سکروٹنی کا عمل پہلے راﺅنڈ کے میچز میں مکمل کیا جارہا ہے،رواں ہفتے 13اور 14جنوری کو ڈیرہ بگٹی،درکھان،گجرات،جعفر آباد،جھل مگسی،کراچی ساﺅتھ،کشمور،شیخوپورہ،خیبر، کوہلو، لاہور، مظفرگڑھ،نصیر آباد اور پشاور میں آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے ہوں گے،142اضلاع میں سے 100میں سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے سے ایک اہم سنگ میل عبور ہوگا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چار روز قبل اغواء ہونیوالے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے