تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انتخابات کے لیے 109 اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انتخابات کے لیے 109 اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انتخابات کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے 109 اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا جبکہ 33 اضلاع کی جانچ پڑتال کے لیے ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ ہونا باقی ہے۔ آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے تحت گذشتہ ہفتے سات مختلف وینوز پر 61میچ کھیلے گئے،ابھی تک 1769مقابلوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ پی ایف ایف الیکشن میں ووٹنگ رائٹس کیلئے فزیکل سکروٹنی کا عمل پہلے راﺅنڈ کے میچز میں مکمل کیا جارہا ہے۔ اب تک سندھ کے 22 اضلاع، پنجاب کے 34، خیبر پختون خواہ کے 21، گلگت کا 1، بلوچستان کے 22 اور آزاد جموکشمیر کے 8 اضلاع میں اسکروٹنی مکمل ہو چکی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے