تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپورٹس بورڈ کی مالیاتی کامیابی ، اثاثے 6.84 ارب کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئے

پاکستان سپورٹس بورڈ کی مالیاتی کامیابی ، اثاثے 6.84 ارب کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی ) نے 30 جون 2024 ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں مختلف مالیاتی پیمانوں میں نمایاں ترقی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں اثاثوں، آمدنی اور مجموعی مالی صحت میں ایک مضبوط اضافہ کی عکاسی کی گئی ہے جو کہ بورڈ کے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس بی کے کل اثاثے 2024 ء میں 6 ارب 84کروڑ61لاکھ37ہزار 232 روپے تک پہنچ گئے ہیں جوکہ 2023ء میں 5 ارب 69 کروڑ99لاکھ 24ہزار 585 روپے کے مقابلے میں 20.1 فیصد کا شاندار اضافہ ہےموجودہ اثاثوں میں 50.7 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا، جو کہ 38کروڑ 81لاکھ 19ہزار 209 روپے سے بڑھ کر 58 کروڑ 57لاکھ 94ہزار 807روپے تک پہنچ گیا ۔ پی ایس بی کے کل فنڈز ایک اہم اضافہ کے ساتھ 7,165,847,652 تک پہنچ گئے جو کہ پچھلے سال 5,887,393,197 تھا، اس میں 21.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔حکومت پاکستان سے ملنے والی گرانٹس کی آمدنی 1,038,009,148 روپے تک پہنچ گئی جو 2023 ء میں 870,681,780 روپےکے مقابلے میں 19.3 فیصدکا اضافہ ہے۔ یہ فنڈنگ میں اضافہ حکومت کے کھیلوں کی ترقی کی حمایت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ تاہم کل خرچ بھی 998,216,772 روپے تک بڑھ گیا جو کہ پچھلے سال 881,136,086 روپے کے مقابلے میں 13.3 فیصدکا اضافہ ہے، کیونکہ پاکستان سپورٹس بورڈ مختلف کھیلوں کے اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے پی ایس بی کے ترجمان نے زور دیا کہ ہماری مالیاتی کارکردگی میں نمایاں ترقی ہماری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم ملک بھر میں کھیلوں کی سہولیات اور پروگرامز کو بہتر بنائیں، ہم ایک ایسے متحرک کھیلوں کی ثقافت کو تخلیق کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو کہ باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کرے اور قومی فخر کو فروغ دے۔ پی ایس بی کی مضبوط مالی حیثیت مستقبل میں مزید سرمایہ کاری اور کھیلوں کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں میں بہتری کا امکان فراہم کرتی ہے۔ حکومت کی حمایت کے ساتھ، بورڈ چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور آنے والے سالوں میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اچھی طرح تیار ہے۔یہ مثبت مالی منظر نامہ پاکستان میں کھیلوں کو بنیادی اور اعلیٰ سطحوں پر بڑھانے کے لئے بلند ہدفوں کے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے