Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان پارٹنر شپ ہوگئی

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان پارٹنر شپ ہوگئی

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے،،جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 9 میں اسپانسر کرے گا جبکہ دونوں کمپنیز نے مل کر عہد کیا کہ اس پارٹنر شپ کو گزرتے سال کے ساتھ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے چئیرمین عمر گروپ آف کمپنیز ندیم عمر اور سہیل عمر نے شرکت کی جبکہ پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی طرف سے ڈاکٹر عامر سلیمی زادے،ڈاکٹر سعید گولکر اور ڈاکٹر ایمان صفر نے بھی ایونٹ میں شرکت کی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہمیشہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیتی رہی ہے اپنے کھلاڑیوں کی فلاح پر بھی کام کرتی رہی ہے اور جے ٹی اے کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے اس پارٹنر شپ سے تعلقات مزید استوار ہوسکیں گے،،،اس موقع پر پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز اور جے ٹی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن ٹیم ہے یہ اپنے لوگوں کا بہت خیال رکھتی ہے،جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر سلیم زادے نے ندیم عمر کا شکریہ ادا کیا اور کہ کہ ندیم عمر ہمیشہ سے ہی کرکٹ کی پروموشن کرتے رہتے ہیں پی ایس ایل ایک برانڈ ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدہ کرکے جے ٹی اے انویسٹمنٹ کو بہت فروغ ملے گا اور فائدہ بھی ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن ٹیم ہے اسکی قیادت پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے اور اس مرتبہ جو اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے منتخب کیا ہے اس سے لگ تو یہی رہا ہے کہ اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی معین خان ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور شرجیل خان ہمارے پلان کا حصہ نہیں تھے اس بار ہم نیا کمبینیشن آزمائیں گے اور بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرینگےآخر میں ندیم عمر نے عامر سلیمی زادے،ڈاکٹر سعید گولکر، اور نائلہ بھٹی کمشنر پی ایس ایل کو یادگاری شیلڈ پیش کیں تقریب میں سمرا عمر،عالیہ عمر ،تسنیم خان ،اعظم خان مینیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، فراز مقبول، وارٹ عقیل اور عمران بھی موجود تھے جبکہ اظہر حمید نے کمپیئرنگ کے فرائض سر انجام دینے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے