تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپرلیگ نائن: کراچی ٹریفک پولیس کا تماشائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ پلان مرتب

پاکستان سپرلیگ نائن: کراچی ٹریفک پولیس کا تماشائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ پلان مرتب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)9کے 11میچز 28فروری تا18مارچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے تماشائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا خصوصی ٹریفک پلان مرتب کر لیاہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ /چائنا گرائونڈ پارکنگ پر پہنچنے کے لیے کارساز سے آنے والے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سرشاہ سلیمان روڈ پر پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گرائونڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے۔ ملینیم سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ)سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گرائونڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے۔نیوٹائون سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ)سے ہوتے ہوئے، آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گرائونڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے۔ہیوی ٹریفک کے لیے پلان کے تحت سہراب گوٹھ سے جانب نیپا،لیاقت آباد نمبر 10سے حسن اسکوائر،پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ،کارسازسے اسٹیڈیم،ملینیم تا نیوٹائون، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ عوام الناس سے گذارش کی گئی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں/موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پرکھڑی نہ کریں بلکہ دئیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لئے یٹریفک پولیس رہنما 1915ملائیں جہاں متعلقہ نمائندے رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ مذید براں ٹریفک پولیس سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کی جاسکتی ہیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے