کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی باسکٹ بال اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے تاخیر سے ہونے والے انتخابات کے لیے سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو تحلیل کر دیا ہے اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کو کلبوں اور اضلاع کی جانچ پڑتال اور سندھ کے تمام ڈویژنوں کے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے کراچی کے علاوہ سندھ کے تمام ڈویژنوں کی جانچ پڑتال اور انتخابات کے بعد سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے کلبوں کی جانچ پڑتال کرے اور اس کے بعد کراچی میں نئے انتخابات کرائے جائیں پاکستان فیڈریشن نے کراچی کے کلبوں کی اسکروٹنی کے لیے کراچی کے لیے تین رکنی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی ہے اس اسکروٹنی کمیٹی کا بنیادی کام کراچی کے تمام کلبوں کی اسکروٹنی کرنا ہے اسکروٹنی کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد نئے انتخابات کا اعلان کرنا ہے اس جانچ پڑتال کے عمل کے لیے ہم نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سیکرٹری کو خط بھیجا ہے کہ وہ باسکٹ بال کلبوں کی فہرست ان کے عہدیداروں کے ناموں کے ساتھ فراہم کریں لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ایا ہے ہم نے 25 دن کے انتظار کے بعد ایک خط لکھا پھر دوسرا خط ایک ماہ کے بعد بھیجا لیکن اج تک ہمیں ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا لہذا اب ہم نے جلد از جلد جانچ کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ ہم کراچی کے ہر کلب کو ایک اسکروٹنی پرفارمر بھیجیں گے اور ہر کلب اسے کلب کے نام رابطے کی تفصیلات اور کلبوں کی صدر خزانچی اور سیکریٹری کے ساتھ اور ہر کھلاڑی کا 18 سال یا اس سے زائد عمر کا ہونا ضروری ہے مطلوبہ معلومات جمع کرنے کے بعد ہم کراچی کلب چیمپین شپ کا انعقاد کریں گے جس میں کلبوں کی جانچ پڑتال کریں گے پھر اس کے بعد کراچی میں انتخابات کے لیے کلبوں کو حتمی شکل دی جائے گی اس پریس کانفرنس میں وسیم الرحمان ممبر اور اسلم نیازی ممبر بھی موجود تھے۔