تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دے

پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دے

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور سعودی فیڈریشن کے صدر یاسر المسحیال نے دستاویزات کا تبادلہ کیا،اس موقع پر ساف کے جنرل سیکریٹری ابراہیم القسیمی اور این سی کے رکن سعود ہاشمی بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدہ کی رو سے دونوں ملک مل کر کھیل کے فروغ کیلئے کام کریں گے،آئندہ سال کے کیلنڈر میں پاکستان اور سعودی عرب کی قومی،یوتھ اورویمنز ٹیموں کی مشترکہ سرگرمیاں شامل ہوں گی،فٹبال سے متعلقہ ٹیکنالوجی،سپورٹس سائنس، ریفریز اور مارکیٹنگ سمیت مختلف معاملات امور میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ این سی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ ایم اویو اور پاکستان فٹبال کی اسپورٹ کرنے پر سعودی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں،معاہدے کی صورت میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوا ہے،پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کی جانب پیش رفت میں مدد ملے گی۔سعود ہاشمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان فٹبال کے سسٹم اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے،آنے والے کئی برسوں میں اس کے ثمرات حاصل ہوتے رہیں گے،پاکستان فٹبال کو درست ٹریک پر گامزن رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے