بیجنگ، (نوپ انٹرنیشنل نیوز) چین کہا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے لئے تیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان مائو ننگ نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں فریق تحمل سے کام لیں گے اور کشیدگی سے بچیں گے اگر انہیں ضرورت ہوئی تو ہم صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اپنے تنازعات مشاورت اور بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایران اور پاکستان کے درمیان ثالثی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور کشیدگی سے بچیں گے۔ اگر انہیں ضرورت ہوئی تو ہم صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ممالک کے درمیان تعلقات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیئےاور ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فریقین کو دوسرے ممالک کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ صورتحال پر بہت توجہ دے رہے ہیں۔ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ممالک کے درمیان تعلقات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر سنبھالا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیئے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان قریبی ہمسایہ ملک اور اثر و رسوخ والے ممالک ہیں.