Home / اہم خبریں / پاکستان اور ایران کا دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپسی پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپسی پر اتفاق

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپسی پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مشترکہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری 2024 تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس ہو سکتے ہیں۔بیان کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایران کے وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے