کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل سید فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آسکیں اور ثقافتی ہم آہنگی کو تقویت ملے۔ وہ "ازبکستان ٹورازم روڈ شو” کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے، جس کا اہتمام ازبکستان کے سفارتخانے اور ازبکستان ٹورازم کمیٹی کے اشتراک سے کیا گیا۔
اس موقع پر ازبکستان کے سفارت خانے کے تیسرے درجے کے سیکریٹری روشن جومانوف نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ازبکستان کے تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کو پاکستان میں متعارف کرانا اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں ازبکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورے پر موجود ہے، جو مختلف سیاحتی مواقع کا جائزہ لے رہا ہے تقریب میں سندھ کے تاریخی مقامات پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی، جبکہ ازبکستانی رقص نے حاضرین کو محظوظ کیا اور ازبک ثقافت کے دلکش رنگوں سے محفل کو مزین کیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے مشیر طارق مصطفیٰ نے کہا کہ پاکستان، خصوصاً کراچی میں سیاحت کے فروغ سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہو رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ایک نئی شناخت ابھر رہی ہے شرکاء نے اس تقریب کو دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا۔ اس موقع پر ازبکستان ایئر لائن سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
Home / اہم خبریں / پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی ٹورازم سندھ