کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 24 ویں گلیڈییٹرز انٹراسکول اسکریبل چیمپیئن شپ 27 اور 28 جنوری کو بی وی ایس پارسی ہائی سکول کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز کے مطابق یہ چیمپین شپ دنیا کا سب سے بڑا اسکریبل ٹورنامنٹ ہوگا جس میں 15 سو سے زائد پلئیرز حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 100 بہترین اسکول اور کالجز شرکت کریں گے۔ پلیئرز کو 10 ایج کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ میںاوپن کٹیگری بھی رکھی گئی ہے جس میں ٹیچرز اور والدین بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ چیمپئین شپ کے ٹاپ 200 پلئیرز کو ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ اور ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کی ٹریننگ کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ پاکستان نے 2022 میں دونوں چیمپئین شپ جیتی تھیں۔
Home / پاکستان / پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 24 ویں گلیڈییٹرز انٹراسکول اسکریبل چیمپیئن شپ 27 اور 28 جنوری کو بی وی ایس پارسی ہائی سکول کراچی میں کھیلی جائے گی