کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک، سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت ارکان مجلس عاملہ، اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد ساٹی، مجلس عاملہ سمیت ممبران نے سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ عابدین کو پاکستان نیوی کی جانب سے کمانڈر نیوی کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے، اپنے مشترکہ بیان میں پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت ایگزیکٹو کمیٹی، سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد ساٹی سمیت مجلس عاملہ نے کہا کہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو پاکستان میں انسانیت کی خدمت کرنے والوں میں ایک جدا گانہ مقام حاصل ہے، نرم مزاج انسان دوست فرحان عیسی نے عیسی لیب سمیت دیگر نیشنل اور انٹرنیشنل پلیٹ فارم سے کرونا وائرس کے وبا کے دوران جس طرح ملک و قوم کی خدمت کی اس کا پاکستان نیوی کے پلیٹ فارم سے اعتراف پاکستان کا فخر ہے، ڈاکٹر فرحان عیسی اور ان کی فیملی ایک اسپورٹس لور فیملی ہے جو صحت مند معاشرے کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر صلاحیتوں کا اظہار کا موقع دینے کے لئے دس سے زیادہ کھیلوں کی سرپرستی کررہی ہے، ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ عابدین کی ملک سے بے لوث محبت اور انسانیت کی خدمت پر انہیں صدارتی اعزاز سے نوازا جائے،
Home / اہم خبریں / پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور سجاس کا پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ عابدین کو کمانڈر نیوی کا اعزاز ملنے پر مبارکباد