تازہ ترین
Home / پاکستان / پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن(پی ایس ڈبلیو ایف) کی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کو مسلسل دوسری بار سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن(پی ایس ڈبلیو ایف) کی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کو مسلسل دوسری بار سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو بلا مقابلہ مسلسل دوسری بار صدر، سابق نگراں صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کو سینئر نائب صدر، مسلسل چھٹی بار سیکریٹری منتخب ہونے پر احمد علی راجپوت اور خزانچی پر اصغر بلوچ سمیت منتخب 28 رکنی کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک بیان میں پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار اداکرے گی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے سے ایک ایئر کیلنڈر جاری کرے گی جس سے ایتھلیٹس جان سکیں گے کونسا ایونٹ کب شیڈول ہے.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز اور ایلومنائی آفس کے اشتراک سے ”سماجی آگاہی میں ذرائع ابلاغ کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا، (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ایلومنائی آفس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے