تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن پر اگئی

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن پر اگئی

اوسلو، (اسپورٹس نیوز انٹرنیشنل) پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنےگروپ کے تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالئیفائی کر لیا۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے اوسٹیسی کلب کو3-1 سے شکست دی ۔اوسٹیسی فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سےاوسٹیسی کلب کے خلاف گول کرکے میچ کر برابر کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار2 گول اسکول کیئے ، گول کرنے والوں میںکپتان محمد عدیل ،شاہد انجم ، عبدالغنی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹیس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہے انشاءاللہ پلے آف مرحلے میں بھی میچ جیتیں گے،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم یکم اگست کو اپنا پہلا پلے آف میچ کھیلے گی،یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چار روز قبل اغواء ہونیوالے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے