تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹی سی ایل پاکستان نے اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاورزلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ اہم شراکت داری کا اعلان کر دیا

ٹی سی ایل پاکستان نے اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاورزلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ اہم شراکت داری کا اعلان کر دیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ٹی سی ایل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں تین بڑی ٹیمز،اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیاہے۔یہ تعاون ٹی سی ایل کے پاکستان میں کرکٹ کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹی سی ایل کی جانب سے’ دی کرکٹ لائف’ کی ٹیگ لائن کے ساتھ اس شراکت داری کا مْقصدپاکستانی شائقین کے لیے کرکٹ کے تجربے کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہتر بنانا ہے۔آفیشل الیکٹرانکس سپانسر کے طور پرٹی سی ایل پی ایس ایل کے پورے سیزن 9میں شائقین کے مجموعی تجربے کو بڑھاتے ہوئے کرکٹ کے منظر نامے میں جدید ٹیکنالوجی اور تفریح لائے گا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ ٹی سی ایل ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”ہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کرکٹ پاکستان کا سب سے پسندیدہ کھیل ہے اور اس تعاون کا مقصد بھی ملک میں کرکٹ کلچر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا اور شائقین کو ایک شاندار تجربہ فراہم کرنا ہے۔” اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائز کے مالک علی نقوی نے کہا کہ، ”ہم ٹی سی ایل پاکستان کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے شراکت داروں کی متاثر کن لائن اپ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم ٹی سی ایل کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ، شائقین کے لیے دیکھنے کے تجربے میں انقلاب برپا کریں گے۔” اس تعان کے بارے میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہاکہ”ہم ٹی سی ایل کو اپنے آفیشل پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری ایک گیم چینجر ہے۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پی ایس ایل میں گلیڈی ایٹرز کی بطور برانڈاسپانسر شپ پرٹی سی ایل پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹی سی ایل کی پی ایس ایل ٹیموں کے ساتھ یہ تعا ون اسپانسرشپ سے بالاتر ہے کیونکہ اس کامقصد ٹی سی ایل کا پورے سیزن 9میں مختلف اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے شائقین کو فعال طور پر تفریح فراہم کرنا اور مشغول رکھنا ہے۔ ٹی سی ایل ہمیشہ اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے شائقین کے تجربات اور یادگار لمحات کو تخلیق کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس شاندارپارٹنرشپ کا جشن منانے کے لیے آج ہی ٹی سی ایل الیکٹرونکس کی مصنوعات خرید کر جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں اور پی ایس ایل سیزن 9کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز ہوں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے