تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹوپی اجرک ہزاروں سال پرانی تاریخ تہذیب و ثقافت ہے، سندھ کلچر ڈے منانے کا مقصد اپنی نسلوں میں بزرگوں کی روایات رواں دواں رہے، طارق حسن

ٹوپی اجرک ہزاروں سال پرانی تاریخ تہذیب و ثقافت ہے، سندھ کلچر ڈے منانے کا مقصد اپنی نسلوں میں بزرگوں کی روایات رواں دواں رہے، طارق حسن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سندھی ٹوپی اجرک ہزاروں سال پرانی تاریخ۔ تہذیب و ثقافت ہے پاکستان میں رہنے والی تمام قومیتوں سے پیار و محبت کے رشتے قاٸم ہیں ساری تہذیبیں ثقافتیں ملتی ہیں تب ہی پاکستانی تہذیب اور تقافت بنتی ہے جو مسلم قومیت کی مسلمہ حقیقت ہے کہ مسلمان ایک قوم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےسندھ کلجر ڈے کے موقع پر پاکستان خاصخیلی اتحاد کے تحت فھوارہ چوک پر منعقدہ تقریب سے کیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے سینٸر ناٸب صدر و پاکستان خاصخیلی اتحاد کے چیٸرمین سراٸی نیاز حسین نے کہا کہ صوبہ سندھ سمیت دنیا بھر میں سندھی ٹوپی اجرک کا تہوار جوش و خروش سے مناکر یہ ثابت ہوگیا کہ تہذیب و ثقافت کا دن ہماری نسلوں میں بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ زندہ و جاوید قومیں اپنی تہذیب و ثقافت کو کبھی نہیں بھولتیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ سندھ ثقافت ڈے ہر طبقہ بلاتفریق مناکر یہ ثابت کرتا ہے کہ خوشیوں کو کھلے دل اور جذبے ساتھ مناکر ہی پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرینگے اس موقع پرسید مشرف علی۔ علی بخشں خاصخیلی۔ ڈاکٹر غلام حیدر۔ اعجاز فاروق۔ فیض خاصخیلی۔ علی اکبر۔ بشیر معصوم۔ عبد الحمید۔ غلام مصطفی خاصخیلی اور دیگر بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے