کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ اور ثقافتی میلہ ہے، ریلی کا مقصد جنوبی پنجاب کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور ریلی کیلئے بین الاقوامی شرکا کو راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی 500 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر محیط ہے ، اس میں گاڑیوں اور ڈرائیوروں کی مختلف کیٹیگریز شامل ہیں یہ ریلی اس خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن کی بھی نمائش کرتی ہے، جو تاریخی قلعوں، مندروں، مزاروں اور جنگلی حیات کا گھر ہے۔ واضح رہے کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی 20سے 25 فروری تک منعقد ہوگی ۔ یہ ریلی ان تمام قومی اور بین الاقوامی ڈرائیوروں اور شائقین کیلئے ہے جو صحرا کے سنسنی اور مہم جوئی کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں .
Home / اہم خبریں / ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )کے زیر اہتمام انیسویں چولستان جیپ ریلی کا آغاز آج سے ہو گا۔