Home / اہم خبریں / َ زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ 2024: لاڑکانہ چیلنجرز نے سکھر پیٹریاٹز کو یکطرفہ مقابلے میں دس وکٹوں سے جبکہ میر پور خاص ٹائیگرز نے کراچی غازیز کو چھے وکٹوں سے شکست دیدی

َ زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ 2024: لاڑکانہ چیلنجرز نے سکھر پیٹریاٹز کو یکطرفہ مقابلے میں دس وکٹوں سے جبکہ میر پور خاص ٹائیگرز نے کراچی غازیز کو چھے وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں لاڑکانہ چیلنجرز نے سکھر پیٹریاٹز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دس وکٹوں سے شکست دیدی، لاڑکانہ چیلنجرز کے کپتان اسد شفیق اور ذیشان ملک نے ناقابل شکست نصف سینچری اسکور کیں، فاتح ٹیم نے سکھر پیٹریاٹز کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف باآسانی 13.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، اسد شفیق 68 رنز بناکر نمایاں رہے انکی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، اسد شفیق نے 39 گیندوں کا سامنا کیا، ذیشان ملک نے 40 گیندوں پر 63 رنز اسکور کئے انکی اننگز 7 چوکوں اور دو چھکوں سے مزین تھی. اس سے قبل سکھر پیٹریاٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 9 وکٹوں پر 134 رنز بنائے تھے سکھر پیٹریاٹز کی جانب سے سعد نسیم 52 اور ذیشان اشرف 40 رنز بناکر نمایاں رہے ، لاڑکانہ چیلنجرز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 35 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عمید آصف نے 16 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا. شاہ نواز دھانی مین آف دی میچ قرار پائے. دوسرے میچ میں میرپور خاص ٹائیگر نے کراچی غازیز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، کراچی غازیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے، زاہد محمود نے 41، حیدر علی 21 اور علی اسحاق نے 20 رنز بناکر نمایاں رہے ، ثمین گل، عارف یعقوب اور فضل الرحمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، 151 رنز کا ہدف میر پور ٹائیگرز نے19 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان عمر امین 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، سہیل خان نے 43 رنز کا اضافہ کیا، کراچی غازیز کے عامر خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میرپور خاص ٹائیگرز کے کپتان عمر امین مین آف دی میچ قرار پائے.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے