Home / پاکستان / ولیکا اسپتال، جنسی ہراسگی میں ملوث اسٹاف ممبر ملازمت سے برخاست

ولیکا اسپتال، جنسی ہراسگی میں ملوث اسٹاف ممبر ملازمت سے برخاست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گذشتہ ہفتہ صفحہ محنت پر سیسی کے ولیکا اسپتال میں جنسی ہراسانی کے واقعہ کی نشاندھی کئی گئی تھی۔ جس پر بعدازاں سیسی انتظامیہ نے نوٹس لیا اور انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ایک زیر علاج مریضہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کئی گئی تھی، اس حوالے سے ممبر گورننگ باڈی سیسی مختار اعوان نے اسپتال کا دورہ کیا اور کلثوم بائی ولیکا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غلام مصطفی ابڑو سے ملاقات کئی۔ جس میں گزشتہ دنوں ولیکا اسپتال میں زیر علاج مریضہ کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعہ پر گفتگو کی گئی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس واقعے کی مکمل انکوائری سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بتایا اور اس واقع پر باقاعدہ انکوائری کروائی گئی ہے اور اس انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر اس شرمناک واقع میں ملوث ملازم icu ٹیکنیشن طارق خان کو کمشنر سیسی کی منظوری کے بعد نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میڈیکل، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو نے مزدور رہنماؤں کو یقین دہائی کروائی کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقع پیش نہیں آئے گا۔ ممبر گورننگ باڈی مختار اعوان نے اس طرح کے شرمناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ اس واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے دیگر ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے اور اسپتال میں محنت کشوں اور ان اہل خانہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ممبر گورننگ باڈی سیسی اور متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مختیار اعوان کے ہمراہ اس موقع پر پاکستان فیڈرشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین pcem کے صدر محمد سلیم، ہینو پاک موٹرز کے رہنما نور الامین اور آر بی پاک یونین کے سینئر نائب صدر وکیل خان بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے