کراچی، (نوپ نیوز) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے معروف صحافی، کالم نویس و تجزیہ نگار نذیر ناجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ نذیر ناجی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا، مرحوم ایک قابل صحافی اور تجزیہ نگار تھے جنہوں نے اپنے کام سے صحافت کی دنیا میں خاص مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نذیر ناجی کا انتقال شعبہ صحافت کیلئے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم نذیر ناجی کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
Home / اہم خبریں / وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کا معروف صحافی، کالم نویس و تجزیہ نگار نذیر ناجی کے انتقال پر اظہار افسوس