کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایس پی آر اے ) کے صدر کامران رضی، نائب صدر عبدالحمید سومرو جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری ارباب چانڈیو، خارزن وکیل راو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، آفیس سیکریٹری سنجے سادھوانی اور دیگر ارکان نے وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کا احسن اقدام قرار دیا ہے وفاقی حکومت کے اعلان کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس جبکہ دوسرے مرحلے میں 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو صحت کی بنیادی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ایس پی آر اے عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی قابل تعریف اقدم ہے تاہم کوشش اس بات کی جائے کہ تمام عامل صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس ایک ساتھ کی جائے اور اس تمام عمل کو شفاف بنایا جائے ایس پی آر اے عہدیدران کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہیلتھ انشورنس کا فائدہ کوئی غیر عامل صحافی نہ اٹھاسکے، ایس پی آر اے کے صدر کامران رضی اور دیگر عہدیدران نے وفاقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہیلتھ انشورنس کی سہولت کو شفاف بنانے کے لیے چاروں صوبوں سے صحافتی تنظیموں سے مدد لی جائے۔
Home / پاکستان / وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدر کامران رضی، ایس پی ار اے