تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر حاضر ہو کی تحت پریس بریفنگز نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ہدایت پر شروع کی گئیں ہیں،نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اور وزیر بلدیات مبین جمانی کی پریس کانفرنس

وزیر حاضر ہو کی تحت پریس بریفنگز نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ہدایت پر شروع کی گئیں ہیں،نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اور وزیر بلدیات مبین جمانی کی پریس کانفرنس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں صوبائی وزراء محمد مبین جمانی اور محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہر محکمے میں اچھے برے لوگ ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اکثر اچھے لوگ ہیں۔ نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ہدایت پر” وزیر حاضر ہو” کے عنوان کے تحت ہر صوبائی محکمہ کی بریفنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ان محکموں کی کارکردگی سے میڈیا کے ذریعہ عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ میڈیا سے اپیل کی کہ کسی پر الزام لگانے سے پہلے اس کے خلاف ٹھوس ثبوت کے کر آئیں اور بنا ٹھوس ثبوت کے الزامات لگانے سے گریز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو، مشتاق سومرو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ نگراں وزیر اعلٰی سندھ کی ہدایات پر وزیر حاضر ہوں کہ سلسلہ کی یہ چھٹی بریفنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر حاضر ہو کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کچھ لوگ صحیح اور کچھ غلط کر رہے ہیں اس کا جوابدہ متعلقہ محکمہ ہے،ہم بلڈنگ کنٹرول میں اس لیے بیٹھے ہیں کہ اس ادارے سے متعلق بہت بدگمانیاں ہیں،لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ نگراں حکومت کے آنے کے بعد ایس بی سی اے میں بہت کام ہوا ہے اور اس کا سارا کریڈٹ صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کو جاتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ کس افسر کسی وزیر کو میڈیا کے سامنے آنے سے گھبرانا نہیں چاہیئے، ہم دیگر محکموں کو بھی میڈیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔،نگراں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ محکمہ پولیس کے اعلی فسران کے ساتھ دھواں دھار پریس کانفرنس رہی،اس پریس کانفرنس میں محکمہ پولیس کی ناقص کارکردگی کے ساتھ ساتھ مثبت کارکردگی بھی سامنے آئی۔ اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا انعقاد ایس بی سی اے میں کروانے کا ایک مقصد تھا کیونکہ جب سے نگراں حکومت آئی ہے ہم نے کیا کیا کام کیا ہے اس کے لیے ہم جوابدہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر محکمے میں اچھے برے لوگ ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اکثر اچھے لوگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کی گزشتہ چار ماہ کی کارکردگی آپ سب کے سامنے ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے میڈیا سے اپیل کی کہ کسی پر الزام لگانے سے پہلے اس کے خلاف ٹھوس ثبوت کے کر آئیں اور بنا ٹھوس ثبوت کے الزامات لگانے سے گریز کریں،انہوں نے مزید کہا کہ الزام کے بجائے ہماری مدد کریں ایسے افراد کی نشاندہی کرنے میں جو کرپشن میں ملوث ہوں۔ مبین جمانی نے کہا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ چند ماہ میں ہم سب کچھ ٹھیک کرلیں گے تو یہ کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ ہم کاموں کو درست سمت میں لارہے ہیں تاکہ آنے والی حکومت اور وزراء کے لئے کوئی مثبت میپ لائن فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ الزام میں صدر پاکستان پر بھی لگا دوں لیکن میرے پاس کوئی شواہد ہی نہ ہوں تو میرے الزام کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی۔ مختلف سوالات کے جواب میں مبین جمانی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر ایکشن ہورہا ہے اور کسی حد تک ہم اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے کہا کہ ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں،جہاں جہاں ہمیں پتا چل رہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہے ہم اسے توڑ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بلڈرز بہت اچھی عمارتیں بنا رہے ہیں،جبکہ علاقوں میں بننے والے غیر قانونی پورشنز کا علاقہ مکین اور رہائشیوں کو بھی خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا کو کراچی کے ڈسٹرکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں، رہائشی گھروں کے لئے نقشوں کی فوری فراہمی اور کمرشل اور ہائی رائس بلڈنگز کے لئے آن لائن اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے کئے گئے اقدامات اور اس سے عوام کو ملنے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے