تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہونی چاہیے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت عوامی مفاد کے جاری منصوبوں کو ہر صورت جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پارٹی کے منشور پر عمل پیرا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ان کی اپنی چھت میسر آسکے۔ انھوں خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے نجم الدین سہتو، پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد لئیق احمد، سپریڈینٹ انجنئیر شیراز میرانی ،ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ فاروق بگٹی، ڈائریکٹر فنانس وقاص سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر صوبائی وزیر سعید غنی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ایم ڈی اے کے تحت جاری تین منصوبوں پر ترقیاتی کاموں میں درپیش مشکلات سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہونی چاہیے کہ عوامی مفاد کے جاری منصوبوں کو ہر صورت جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ ایم ڈی اے کے تحت جن جن منصوبوں میں کوئی رکاوٹ ہے اس کو فوری دور کرنے کے لئے رپورٹ مرتب کرکے دی جائے، تاکہ ان کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کی رہائشی اسکیموں کو فوری مکمل کیا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پارٹی کے منشور پر عمل پیرا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ان کی اپنی چھت میسر اسکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے