اسلام آباد، (نوپ نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینئر پارلیمنٹرین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کا نوٹس لیں۔ پیر کوقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے گھرپر چھاپہ قابل مذمت ہے، اگر وہاں پر کوئی چیز غیر قانونی تھی تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئے تھیں ،محمود خان اچکزئی صدر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں یہ اقدام صدارتی انتخاب کو متنازعہ بنا سکتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس واقعہ کی انہیں اطلاع نہیں تھی، وزیراعلیٰ بلوچستان سے اس پر بات کرتے ہیں۔
Home / اسلام آباد / وزیراعلیٰ بلوچستان سینئر پارلیمنٹرین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کا نوٹس لیں، بلاول بھٹو زرداری