کراچی، (رپورٹ، (ذیشان حسین) وزیراعظم پاکستان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کےنئے سربراہ کی تقرری کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری شدہ مراسلہ کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے موزوں شخصیات کا پینل تشکیل دیکر وزیراعظم آفس بھجوانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جوکہ رواں ہفتہ میں ہی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ارسال کیا جائیگا۔ جسیں سے وزیراعظم پاکستان کی حتمی نام کا انتخاب کرکے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نامزدگی کرینگے پی ایچ ایف کے معطل شدہ خالد سجاد کھوکھر جوکہ 70 دال دے زائدالعمر بھی ہیں،پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے 16 اگست 2023 سے معطل کردیئے گئے تھے۔ 2015 میں اختررسول کی جگہ بطور سربراہ پی ایچ ایف بننے والے خالد سجاد کھوکھر سنگین مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی زد میں ہیں۔ جس سلسلہ میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے توسط سے ایف آئی اے میں تحقیقات بھی جاری ہیں۔ خالد سجاد کھوکھرپر پی ایچ ایف کے سابق سیکرٹری شہباز سینیئر اور خزانچی اخلاق عثمانی کے ساتھ ملی بھگت کرکے سندھ بینک میں پی ایچ ایف کا خفیہ اکاونٹ کھولنے کے شواہد ملے ہیں جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی جسکو پی ایچ ایف سمیت آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے آڈٹ ریکارڈ میں پوشیدہ رکھا گیا۔ ایف آئی اے کیبجانب سے اختر رسول اور رانا مجاھد کے دور میں کیش ٹرانزیکشنز کے ذریعہ کھلاڑیوں کےلئے نو ملین روپے سے زائد رقم کی ہاکیوں کی خرید کامعاملہ بھی زیرانکوائری ہے وزارت بین الصوبائی رابطہ نئے موزوں سربراہ پی ایچ ایف کے لئے ممکنہ ناموں کی فہرست رواں ہفتہ میں وزیراعظم آفس بھجوادے گی۔