Home / اہم خبریں / وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد سے ملاقات

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد سے ملاقات

ڈیووس، (نوپ انٹرنیشنل نیوز) پاکستان اور دبئی کی حکومت نے مواصلات ، ریلوے اور بحری امور کے شعبوں میں تعاون کے لئے بین الحکومتی فریم ورک معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں قائم ملٹی نیشنل لاجسٹک کمپنی” ڈی پی ورلڈ” کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم نے ملاقات کی وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کاروباری اداروں کے درمیان رابطے اور تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہارکیا اور ان کی اہمیت کاذکرکیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں اپنی کاروباروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے میں ڈی پی ورلڈ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور کمپنی کو حکومت کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ پاکستان تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے محور کے طورپر اپنی جغرافیائی اور اقتصادی وژن سے استفادے کےلئے شراکت دار اداروں کو سہولیات فراہم کرتا رہے گا ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے مواصلات، ریلویز اور بحری امور کی وزارتوں اور دبئی کی حکومت کے درمیان تعاون کے لئے بین الحکومتی فریم ورک معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی جس میں دبئی حکومت کی طرف سے ڈی پی ورلڈنے نمائندگی کی۔ معاہدوں کے تحت پاکستان میں مربوط فریٹ کوریڈور ، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور ریلوے نیٹ ورک پر مالبرداری کے ٹرمینلز کے قیام کے ساتھ ساتھ ساحلی اقتصادی زون کے قیام اور پورٹ قاسم میں نیوی گیشن چینل کی ڈریجنگ کے امور میں تعاون کیاجائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے