تازہ ترین
Home / بین الاقوامی / ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کا ٹائٹل سری لنکا کے نام، دفاعی چیمپئین پاکستان کے علی سلمان آخری روز ٹاپ پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کا ٹائٹل سری لنکا کے نام، دفاعی چیمپئین پاکستان کے علی سلمان آخری روز ٹاپ پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے

تھائی لینڈ، ( نوپ اسپورٹس) تھائی لینڈ کے ساحلی شہر میں کھیلی جانے والی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ میں 20 ممالک کے 150 پلئیرز نے حصہ لیا۔ ابتدائی دو رو پاکستانی کھلاڑی چھائے ریے۔ تیسرے روز سری لنکا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو ٹائٹل سے محروم کردیا۔ سری لنکا کے ہی ون دلمتھ نئے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین بن گئے۔ اڈیشا ڈیسانائیکے نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئین علی سلمان آخری دو گیمز میں شکست کے بعد پہلے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ بلال اشعر نے چھٹی، عفان سلمان نے ساتویں اور احمد سلمان نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے ٹاپ ٹین میں فنش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سلمان برادرز نے ایونٹ میں نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ کسی بھی ورلڈ چیمپئین شپ میں پہلی بار تین بھائیوں نے ٹاپ ٹین میں فنش کیا۔پاکستان کے بلال اشعر نے انڈر 12 ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ عفان سہیل انڈر 8 کٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترامیم اور ڈی ڈے ! ۔۔۔ تحریر : تصدق حسین

کہانی کے سب کردار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔ ہدایت کار، کہانی کار، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے