کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپین شپ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان اسکریبل ٹیم ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز کی سربراہی میں کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔ ٹیم 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں 9 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ علی سلمان ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عفان سلمان، مونس خان، احزم احمد، بلال اشعر، احمد سلمان، مصباح الرحمن، منال اشعر، ہاورا فاطمہ، سیہان اویس اور شان عباس شامل ہیں۔ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ یکم سے تین دسمبر تک تھائی لینڈ کے شہر ترانگ میں کھیلی جائے گی جس میں 20 ممالک کے 180 پلیئرز حصہ لے رہے ہیں۔