تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورلڈ ایتھلون اور یوتھ اسپورٹس ارگنائزیشن کے تعاون سے اقبال ڈے پر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد نیشنل کوچنگ سینٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو سے زائد کھلاڑیوں شرکت، ایران کے وائس قونصل جنرل غلام عباس مہمان خصوصی تھے

ورلڈ ایتھلون اور یوتھ اسپورٹس ارگنائزیشن کے تعاون سے اقبال ڈے پر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد نیشنل کوچنگ سینٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو سے زائد کھلاڑیوں شرکت، ایران کے وائس قونصل جنرل غلام عباس مہمان خصوصی تھے

کراچی,(رپورٹ، ذیشان حسین) ممتاز فلسفی اور شاعر علامہ اقبال کہ یوم پیدائش کے موقع پر ورلڈ ایتھلون اور یوتھ اسپورٹس ارگنائزیشن کے تعاون سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد نیشنل کوچنگ سینٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز کے کھلاڑی شرکت کی ٹورنامنٹ میں سنگلز ڈبلز بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے منعقد ہوئے لیڈیز سنگل ڈبلز کا ٹائٹل الفا ایجوکیشن نیٹ ورک نے جبکہ بوائز سنگل ٹائٹل ائی او بی ایم کے علی اصف کے نام رہا جب کہ ڈبلز کا ٹائٹل احمد ضیا اور اسامہ ملک نے اپنے نام کیا ہے اس موقع پر ایران کے وائس قونصل جنرل غلام عباس نے بھی ایونٹ میں شرکت کی اور خوب گھول مل کر بیڈمنٹن کھیلتے دکھائی دیے ایران کے وائس قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلون اور یوتھ اسپورٹس ارگنائزیشن نچلی سطح سے بیڈمنٹن کے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں جو مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں جب کہ ورلڈ ایتھلون کے سی ای او فیضان احمد کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد پاکستان بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان سپورٹس مین شپ، اتحاد اور مسابقتی مہارت کو فروغ دینا ہے اخر میں ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات اور میڈل سے نوازا گیا.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے