اسلامآباد، (رپورٹ، اصغر شاہ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے۔ جس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ایک منفرد اعزاز حاصل ہے۔ موٹروے پولیس میں احتساب اور ویجلنس کا ایک مربوط نظام ہے جس کے تحت ادارہ میں کسی بھی قسم کی بد عنوانی اور کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے کچھ ایریاز میں بدعنوانی اور کرپشن کے حوالے سے کچھ شکایات موصول ہوئیں۔ جس پر موٹروے پولیس کے خصوصی ویجلنس سیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کو رپورٹ پیش کی جس پرانہوں نے فوری طور پر ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ جس میں سینئر ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسران بھی شامل ہیں۔جن کالی بھیڑوں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں انکو معطل کر دیا گیا ہے۔ جو بھی عناصر بدعنوانی اور کرپشن کے اس ناسور میں ملوث پائے گئے ان کو قرار واقعی سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے گا۔انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ موٹروے پولیس جیسے باوقار ادارے میں ایسے بدعنوان اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹرویز اور ہائی ویز پر شہریوں کی محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سفر کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Home / اسلام آباد / نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے جس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ایک منفرد اعزاز حاصل ہے۔ انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ