تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل گیمز فا ر بلائنڈ:اسلام آباد بلوچستان فٹبال کے فائنل میں جوڈو اور شطرنج کے فائنلسٹ کا بھی فیصلہ،میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب آج ہوگی

نیشنل گیمز فا ر بلائنڈ:اسلام آباد بلوچستان فٹبال کے فائنل میں جوڈو اور شطرنج کے فائنلسٹ کا بھی فیصلہ،میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب آج ہوگی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بینائی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م اور ڈی ایچ اے کراچی کے تعاون سے نیشنل گیمزفاربلائنڈ مینز 2023ڈی ایچ اے سٹی میں جاری ہیں،میگا ایونٹ کے فائنلز اور اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی بریگیڈئر شاہد امتیازہونگے جبکہ اس موقع پر ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ڈائرکٹر کرنل (ر) صدیق، چیئر پرسن بینائی ایجوکیشن فاؤنڈیشن ثروت نسیم شاہ،سی ای اوبینائی ایجوکیشن فاؤنڈیشن سلمان الہی، ڈائرکٹر ایونٹس نیشنل گیمز فار بلائنڈ مینز امتیاز شیخ،ڈائرکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،کاشف شاہ،سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور دیگر بھی موجود ہونگے۔نیشنل گیمز فار بلائنڈ مینز کے بلائنڈ جوڈو ایونٹ کے فائنلز بھی آج کھیلے جائیں گے۔70کے جی کا فائنل سندھ کے عاصم اور بلوچستان کے عبدالرحیم کے درمیان جبکہ60کے جی کا فائنل کے پی کے اسامہ ضیا اور کے پی ہی کے نعمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔بلائنڈ شطرنج کے فائنل میں کے پی کے عبدالمانا اور پنجاب کے عامر اعجاز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔بلائنڈ فٹبال کے فائنل میں اسلام آباد اور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے پنجاب کو شاہ زیب کے فیصلہ کن گول کی بدولت1-0سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے کے پی کو 2-0سے زیر کیا تھا۔شاہد اور ولی جان فاتح ٹیم کے گول اسکورر تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے