تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8: لاہور وائٹس، ایبٹ آباد،: کراچی وائٹس اور پشاور کی کامیابی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8: لاہور وائٹس، ایبٹ آباد،: کراچی وائٹس اور پشاور کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے میں کھیلے گئے میچز میں لاہور وائٹس، ایبٹ آباد اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ واضح رہے کہ پشاور، ایبٹ آباد، کراچی وائٹس اور راولپنڈی کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور وائٹس نے سیالکوٹ کو 30 رنز سے ہرادیا۔ لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے محمد فائق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے110 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔عمران ڈوگر نے 35 رنز اسکور کیے جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شعیب ملک نے33 گیندوں پر64 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔محمد عرفان نے 26 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں محمد فائق کو شاندار سنچری پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایبٹ آباد نے لاہور بلوز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر171 رنز بنائے۔جنید علی44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔قاسم اکرم نے40 اور رضوان حسین نے 36 رنز اسکور کیے۔عاقب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں ایبٹ آباد نے مطلوبہ اسکور 19.5 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا کامران غلام نے 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے69 رنز اسکور کیے۔سجاد علی نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ نثار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کامران غلام پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پشاور نے فاٹا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔یہ سپر 8 میں پشاور کی ساتویں کامیابی ہے فاٹا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ریحان آفریدی نے 56گیندوں پر90 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور4 چھکے شامل تھے۔کاشف نور نے 32 رنز بنائے۔ پشاور نے 19.4 اوورز میں چار وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا صاحبزادہ فرحان نے 40گیندوں پر 74 رنز بنائے جس میں 7چوکے اور5 چھکے شامل تھے۔افتخار احمد نے2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے45 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔خوشدل شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 170 رنز بنائے عمیر بن یوسف نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ دانش عزیز نے2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ اعظم خان 19گیندوں پر 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 2 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔
جہانداد خان نے 37 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں راولپنڈی کی ٹیم 14.1 اوورز میں صرف 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد نواز 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے عارف یعقوب نے10 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل خان نے بھی3 وکٹیں 17 رنز کے عوض حاصل کیں انور علی نے10 اور دانش عزیزنے 25 رنز دے کر دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دانش عزیز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے