تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپر 8: پشاور، ایبٹ آباد، فاٹا اور لاہور بلوز کی کامیابی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپر 8: پشاور، ایبٹ آباد، فاٹا اور لاہور بلوز کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور نے سیالکوٹ کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔اسراراللہ نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے58 رنز اسکور کیے۔ صاحبزادہ فرحان اور اسرار اللہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 94 رنز کا اضافہ کیا افتخار احمد نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں صرف 24 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے55 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے سیالکوٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مومن وقار نے34 رنز اسکور کیے۔بلال آصف نے28 اور عاشر محمود نے25 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ افتخار احمد اور محمد الیاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد اپنی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایبٹ آباد نے کراچی وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔عمیربن یوسف 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔یاسرشاہ نے 27 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں ایبٹ آباد نے سجاد علی اور کامران غلام کی نصف سنچریوں کے نتیجے میں ہدف 18.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سجاد علی نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ کامران غلام نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے51 رنز اسکور کیےاور ناٹ آؤٹ رہے۔ عارف یعقوب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کامران غلام پلیئر آف دی میچ رہے. نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فاٹا نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر118 رنز اسکور کیے۔ محمد عرفان نے آؤٹ ہوئے 26 بغیر رنز بنائے۔احمد شہزاد نے 22 رنز بنائے۔معاذ خان نے 18 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں فاٹا نے مطلوبہ اسکور 14.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سمیع اللہ جونیئر نے 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔خوشدل شاہ 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔ سمیع اللہ جونیئر کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ نیشنل بینک سٹیڈیم میں لاہور بلوز نے راولپنڈی کو 64 رنز سے ہرا دیا- اس میچ کی خاص بات لاہور بلوز کے نثار احمد کی ہیٹ ٹرک تھی انہوں نے صرف 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرڈالیں لاہور بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر166 رنز بنائے حسین طلعت نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔قاسم اکرم نے بھی تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ عمران بٹ نے 39 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا راولپنڈی کے سب سے کامیاب بولر مہران ممتاز رہے انہوں نے22 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی کی ٹیم 17.4 اوورز میں 102 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مبصر خان 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے نثار احمد نے2.4 اوورز میں صرف 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرڈالیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ انہیں اس شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے