تازہ ترین
Home / اسلام آباد / نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ: لاہور ملتان اور راولپنڈی نے اپنے میچز جیت لیے

نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ: لاہور ملتان اور راولپنڈی نے اپنے میچز جیت لیے

راولپنڈی، (نوپ اسپورٹس) نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ میں راولپنڈی نے کراچی ، لاہور نے کوئٹہ اور ملتان نے پشاور کو شکست دے دی ۔ ایوب پارک گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے کراچی کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے فتح سمیٹی ، کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے ، عالیہ ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں راولپنڈی نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، عالیہ ریاض نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر راولپنڈی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، انہیں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شعیب اختر سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے کوئٹہ کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا ، کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے ، جواب میں لاہور نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، صدف شمس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 51 رنز بنائے ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں ملتان نے پشاور کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان گل فیروزہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 68 رنز بنائے ، گل فیروزہ کو میچ وننگ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے