راولپنڈی، (نوپ اسپورٹس) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں ملتان، لاہور اور کراچی نے کامیابی حاصل کی شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے طوبٰی حسن نے پانچ چوکوں کی مدد سے36 رنز بنائے۔ دعا ماجد نے چھ چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے۔ غلام فاطمہ اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں لاہور نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان ندا ڈار 38 ناٹ آؤٹ، سدرہ امین 34 اور سدرہ نواز 26 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں ندا ڈار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ایوب پارک اسٹیڈیم راولپنڈی میں کراچی نے راولپنڈی کے خلاف 21 رنز سے کامیابی حاصل کی کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ منیبہ علی نے پانچ چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے جواب میں راولپنڈی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 109 رنز بناپائی۔
عائمہ سلیم نے 24 رنز اسکور کیے۔ پلیئر آف دی میچ ماہم منظور نے صرف 3 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان نے پشاور کو 9 وکٹوں سے ہرادیا پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور کی اننگز میں سب سے بڑا اسکور ایکسٹرا کے 16 رنز تھے عائشہ بلال نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ملتان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ گل فیروزہ 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں عائشہ بلال اور گل فیروزہ پلیئرز آف دی میچ قرار پائیں۔