تازہ ترین
Home / اسلام آباد / نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: سدرہ امین اور صدف شمس کی سنچریاں

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: سدرہ امین اور صدف شمس کی سنچریاں

راولپنڈی، ( نوپ اسپورٹس) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعرات کے روز کھیلے گئے میچوں میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ آج کے کھیل کی خاص بات سدرہ امین اور صدف شمس کی سنچریاں اور ڈبل سنچری اوپننگ پارٹنرشپ تھی۔شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور نے پشاور کو 147 رنز سے ہرایا لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 233 رنز بنائے صدف شمس اور سدرہ امین نے ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے سنچریاں بھی اسکور کیں سدرہ امین نے 12چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ صدف شمس نے بھی آؤٹ ہوئے بغیر 106 رنز اسکور کیے جس میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جواب میں پشاور کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بناسکی۔ راحیمہ سید 28 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں صدف شمس اور سدرہ امین مشترکہ طور پر پلیئرآف دی میچ قرار پائیں۔ ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کراچی نے ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ملتان کی ٹیم 91 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علینہ مسعود 26 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ سیدہ عروب شاہ نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں وہ اس کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائیں۔ کراچی نے تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
جویریہ خان نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے47 رنز بنائے ملتان کی کپتان ام ہانی انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں راولپنڈی نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر136 رنز بنائے۔ طوبیٰ حسن نے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں راولپنڈی نے عالیہ ریاض اور نتالیہ پرویز کی نصف سنچریوں کی مدد سے مطلوبہ اسکور صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ عالیہ ریاض نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ نتالیہ پرویز نے 57 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ان دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 124 رنز کا اضافہ کیا عالیہ ریاض نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے