کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) جہانگیر میموریل فٹبال کلب میں کھیلے گئے نیشنل وومن فٹبال چیمپین شپ 2024 کا سنسنی خیز میچ دیا وومین فٹبال کلب اور بلوچ محمڈن کے درمیان کھیلا گیا، اس میچ میں دونوں ہی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا گیا،دیا وومین فٹبال کلب صبرینہ نے عمدہ کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پہلا گول کرکےاپنی ٹیم کا کھاتہ کھولا، اس کے بعد حرمین شوکت نے ٹیم کی مدد سے عمدہ پاسنگ، لاجواب ڈاج کی مدد سے پاور فل شوٹ کے ذریعے اپنی ہیٹرک مکمل کی، دوسری جانب بلوچ محمڈن کی صنوبر ستار نے اپنا عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جو کہ فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے۔فاتح ٹیم کی گول کیپر مہک حاصل نے اپنے خاص ڈیفنس کی مہارت سے بہت سے یقینی اٹیک کو ناکام بنایا۔