تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے شیڈول کا اعلان آرمی اعزازکا دفاع کرے گا ایونٹ 20نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا

نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے شیڈول کا اعلان آرمی اعزازکا دفاع کرے گا ایونٹ 20نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، چیمپئین شپ 20 نومبر سے لاہور میں کھیلی جاے گی ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق گورٸمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی چیمپٸین شپ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف)، اٸیر فورس، فیصل آباد جبکہ پول “بی” میں واپڈا، لاہور، نیوی اور اسلام آبادکی ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دے گی۔خالد بشیر نے بتایا کہ چیمپین شپ کے پول راونڈز میں روزانہ چار میچز کھیلیں جاٸینگے۔ایونٹ کے سیمی فاٸنلز 23نومبر جبکہ چیمپٸین شپ کا فاٸنل 24نومبر کو کھیلا جاٸیگا۔ چیمپٸین شپ کے پہلے روز دفاعی چیمپٸین آرمی کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا جبکہ واپڈا اور اسلام آباد، پی او ایف اور اٸیر فورس ، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے