تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

نیشنل جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت، اسنوکر اینڈ بلیئرڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام اور مینیو کے تعاون سے دوسری نیشنل جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ آج سے پنجاب اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر اسنوکر ہال لاہور میں شروع ہوگی۔ پی بی ایس اے کے ترجمان نوید کپاڈیہ کے مطابق سہ روزہ چیمپئن شپ میں 85 ہزار روپے کی انعامی رقم میں فاتح کیوئسٹ کو 40000، رنر اپ کو 20000 اور سیمی فائنل میں ہارنے والے کھلاڑیوں کو 10000 روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔ 80 سے زائد ہائیسٹ بریک کرنے والے کیوئسٹ 5000 روپے کا حقدار ہوگا۔ چیمپئن شپ میں 15 کھلاڑیوں کو چار، چار کے گروپ میں رکھا جائے گا۔ ہر گروپ سے دو کھلاڑی کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔ کوالیفائینگ راؤنڈ 5 اور ناک آؤٹ مرحلہ 7 فریمز پر مشتمل ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے فائنلسٹ آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے