تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل بینک ارشد حسین کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اور کوچ ارشدحسین کی نیشنل بینک میں خدمات پر خراتحسین الوداعی تقریب

نیشنل بینک ارشد حسین کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اور کوچ ارشدحسین کی نیشنل بینک میں خدمات پر خراتحسین الوداعی تقریب

کراچی، (نوپ اسپورٹس) نیشنل بینک کے گروپ ہیڈ سعدسلمان ڈار نے کہا ہے کہ نیشنل بینک سے اپنی ملازمت مکمل کرکے باعزت طریقے سے ریٹائرہوناقابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بینک کے وائس پریذیڈنٹ اور سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ارشد حسین کے اعزاز میں دئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسینئر وائس پریزیڈنٹ محمد کاشف خان، وائس پریزیڈنٹ خالد عظمت، ریحان الدین، عظمت اللہ خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا سعد سلمان ڈار نے کہاکہ مجھے امید ہے کھیلوں کے لئے نیشنل بینک کو ضرورت پڑی تویہ اپنی خدمات ضرور پیش کرینگے خالد عظمت نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ارشد حسین نیشنل بینک کی خدمت بے لوث انداز میں کی اورنیشنل بینک میں کھیلوں میں بلخصوص ہاکی کھیل میں بھرپور کردارادا کیا ریحان الدین نے کہا کہ ہم آج رنجیدہ دل کے ساتھ انکو باعزت انداز میں الوداع کر رہے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گوہوں کہ اللہ تعالی انکو ہرمقام پر کامیابی عطا فرمائے محمدکاشف خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ارشد حسین نے نیشنل بینک ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی اور 36 سال بینک کی خدمت کی اس موقع پر مندرجہ بالا افراد نے شعبہ اسپورٹس کا اس تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکرکیا محمد جمیل نے تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز کیا آخر میں ایک یاد گاری شیلڈ ارشد حسین کوسعد سلمان ڈار نے پیش کی تقریب میں لاجسٹک گروپ کے ایگزیکٹو اور آفیسران نے شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے