تازہ ترین
Home / پاکستان / نیب نے عظیم آباد کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کے گرد گھیرا تنگ کردیا کراچی گرینڈ الائنس نے سرکاری ایڈمنسٹریٹر سید انور حسین کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا، ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ پر کی جانے والی کارروائی سے مطلع کیا جائے۔ اسلم خان

نیب نے عظیم آباد کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کے گرد گھیرا تنگ کردیا کراچی گرینڈ الائنس نے سرکاری ایڈمنسٹریٹر سید انور حسین کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا، ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ پر کی جانے والی کارروائی سے مطلع کیا جائے۔ اسلم خان

کراچی،(اسٹاف رپورٹر) نیب سندھ نے عظیم آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سرکاری ایڈمنسٹریٹر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا جس پر لینڈ مافیا کے سرغنہ عبدالخالق فاروقی کی دوڑیں لگ گئی ہیں یہ باتیں کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین اسلم خان اور وایس چیرمین یوسف امام عظیم آباد سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی گرینڈ الائنس نے کوآپریٹو سوسائٹیز کے متاثرین کو ان کے پلاٹوں کا جائز حق دلانے کا عزم کر رکھا ہےاس حوالے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نیب سندھ نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے عظیم آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سرکاری ایڈمنسٹریٹر سید انور حسین عابدی کا جو ریکارڈ طلب کیا ہے اس میں پوچھا گیا ہے ک 2014 سے اب تک غیر قانونی ایڈمنسٹٹریٹر کیوں بیٹھے ہوہے ہیں ان ایڈمنسٹرز کی کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بتایا جائے دوسری الاٹمنٹ بتائی جائیں، ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ پر کی جانے والی کارروائی سے مطلع کیا جائے 1058 .. پلا ٹو ں کی ایک ہی خاندان کی جانے والی غیر قانونی الاٹمنٹ کیسے کی گئیں بتایاجائے اور کمرشل پلاٹوں غیر قانونی الاٹمنٹ کی تفصیل سے آگاہ کیا جائےجائے، اسلم۔ خان۔ اور یوسف امام نےمتاثرہن کو یقین دلایا ک ان کے پلاٹ انہیں جلد ملیں گے انہوں نے کہا ک ہم صوبائی مشیر برائے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سردار احسان الرحمن سے اپیل کرتے ہیں ک وہ یتیموں بیواؤں اور مظلوموں کا ساتھ دیں عظیم آباد سوسائٹی کے سرکاری ایڈمنسٹر سے نجات دلائیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم جاری کرائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترامیم اور ڈی ڈے ! ۔۔۔ تحریر : تصدق حسین

کہانی کے سب کردار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔ ہدایت کار، کہانی کار، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے