ڈیووس، ( نوپ نیوز ) نگرا اعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا