Home / اہم خبریں / نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کیمیکو بیکٹرولوجیکل لیبارٹری کا دورہ لیبارٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کیمیکو بیکٹرولوجیکل لیبارٹری کا دورہ لیبارٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کیمیکو بیکٹیرولوجیکل لیبارٹری کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر لیبارٹری ڈاکٹر سلیم قدیر خانزادہ و عملے سے ملاقات کی۔ نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا لیبارٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لیبارٹری ڈاکٹر سلیم قدیر نے نگران وزیر صحت سندھ کو لیبارٹری کے طریقۂ جانچ پر بریفنگ دی اور لیبارٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے عملے کی تنخواہوں سمیت لیبارٹری کو درپیش دیگر مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے