تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ برائے سندھ میں ریبیز کی روک تھام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ برائے سندھ میں ریبیز کی روک تھام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ برائے سندھ میں ریبیز کی روک تھام سے متعلق اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر حمید جمانی، انفیکشیس ڈیزیز انڈس اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین، ڈاکٹر ثاقب علی شیخ، مبر پیما و ایس ایچ سی ڈاکٹر مرزا اظہر، صدر پاکستان پیڈیاٹرک سوسائٹی اینڈ (NITAG) ڈاکٹر خالد شفیع، ڈاکٹر ذاکر علی پی پی ایچ آئی، ہیلتھ اسپیشلسٹ یونیسیف کراچی ڈاکٹر سید کمال اصغر اور منیجر ریبیز پریوینشن اینڈ ٹریننگ سینٹر آفتاب گوہر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگراں وزیر صحت سندھ کو ریبیز سے بچاؤ کے مراکز، متعلقہ ادویات و ریبیز کی روک تھام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا کہ انڈس اسپتال کے تحت سندھ بھر میں 14 ریبیز سے بچاؤ کے مراکز کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے مریضوں کے اندراج کے حوالے سے معلومات متفرق ہیں، کتے کے کاٹنے کا شکار مریض ویکسینیشن کے لیے کم سے کم تین بار ریبیز سے بچاؤ کے مرکز آتا ہے لہذا ایک ہی مریض کا سینٹر میں بار بار آنے پر متعدد بار اندراج سے تعداد میں نمایاں اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کتے کے کاٹے جانے کے فوری بعد مریض کو سب سے پہلے کسی الگ جگہ پر زخم کو اچھی طرح دھو کر جراثیم کش دوا لگانی چاہیے جبکہ زخم ٹھیک ہوجانے کے باوجود مریض کو اسپتال میں لازمی آنا چاہیے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی عبدالحمید جمانی نے کہا کہ ریبیز سے متعلق لوگوں کو بنیادی آگہی دینے اور ٹریننگ ورکشاپ کی بھی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ثاقب علی شیخ نے کہا کہ ڈیٹا کے اندراج میں نجی سیکٹر نظر انداز ہورہا ہے جس شامل کیا جانا بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ریبیز کی رجسٹری بنانے کی ہدایت کردی۔ انھوں نے کہا کہ سندھ بھر سے کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں اور ریبیز سے ہلاکتوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ڈی ایچ کیو کی سطح پر تمام ٹیچنگ و ٹرشری کیئر اسپتالوں کی ایمرجنسی میں صبح 8 سے شام 8 بجے تک ریبیز کاؤنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت دیں۔ انھوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں ریسکیو 1122 کے ذریعے کتے کے کاٹنے کے مریض کو مرکزی اسپتال میں منتقل کیا جاسکتا ہے، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ ڈاگ بائیٹس اور ریبیز سے متعلق صوبائی گائیڈ لائنز کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات جمع کروائے۔ انھوں نے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کو فوری فریم ورک مکمل کرکے ریبیز سے بچاؤ اور روک تھام کے لیے بھرپور تشہیر کرنے کی بھی ہدایت دیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے