تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجلاس منعقد، وزیر اعلی سندھ و کابینہ کو تفصیلی بریفنگ و منظوری کے بعد یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سندھ بھر میں نافذ العمل کردیا جائے گا، ڈاکٹر سعد خالد

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجلاس منعقد، وزیر اعلی سندھ و کابینہ کو تفصیلی بریفنگ و منظوری کے بعد یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سندھ بھر میں نافذ العمل کردیا جائے گا، ڈاکٹر سعد خالد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجلاس منسٹر سیکریٹیریٹ واقع سندھ سیکریٹیریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ سندھ کاظم جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری صحت مولا بخش شیخ، ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر وقار محمود، سی ای او اسٹیٹ لائف شعیب حسین، ڈاکٹر شبنم، حفیظ الدین، محمد اشعر، عمر فاروق مہر، محمد ارشد ثانی و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام سندھ کے مختلف نقاط پر مباحثے کے بعد پروگرام کو حتمی مرحلے میں داخل کیا گیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ پروگرام سندھ سے بالخصوص سندھ و پاکستان بھر کے لوگ مستفید ہوسکیں گے، پروگرام کے تحت گریڈنگ کے ذریعے سندھ کے اسپتالوں کی حالت بہتر ہوگی اور مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ انشورنس کمپنی سے ملنے والے فنڈ کو اسپتالوں کی فلاح و بہبود اور اسپتالوں میں نمایاں خدمات پیش کرنے والے طبی عملے کی جائز مراعت پر خرچ کیا جاسکے گا۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ پروگرام کو حتمی شکل دے کر وزیر اعلی سندھ و کابینہ کو باقاعدہ تفصیلی بریفنگ فراہم کی جائے گی اور کابینہ کی حتمی منظوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سندھ بھر میں نافذ العمل کردیا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آستانہ عالیہ پیر شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ چادر پوشی کی تقریب، محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل اور نواز بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے