تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا این آئی سی وی ڈی کا دورہ

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا این آئی سی وی ڈی کا دورہ

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا اور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر طاہر صغیر سے ملاقات کی۔ نگراں وزیر صحت سندھ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور اسپتال کو درپیش مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر صغیر نے نگراں وزیر صحت کو بریفنگ بھی دی۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ڈاکٹر طاہر صغیر کو اسپتال کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اسپتالوں کی بہتری اور عوام کو معیاری صحت کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں تاہم عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہم میں اب ڈاکٹرز و عملے کو بھی حکومت سندھ کے اقدامات کے مطابق مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آستانہ عالیہ پیر شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ چادر پوشی کی تقریب، محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل اور نواز بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے