کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں وزیر اطلاعات،اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ سے قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین آر ایم ال سلیطی نے ملاقات کی، اس موقع پر محمد احمد شاہ نے انہیں کراچی میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات کے دوارن مختلف شعبوں میں پاک قطر تعاون، اس میں اضافہ کے اقدامات ، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہاکہ پاک قطر تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، قطر نے صوبہ سندھ میں قدرتی آفات کے مواقع پر امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے معاشی حب کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے ، انہوں نے کہاکہ قطر کے سرمایہ کار صحت ، زراعت ، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین آر ایم سلیطی کہاکہ پاک قطر تعلقات میں مزید استحکام کے لئے کام کروں گا۔
Home / اہم خبریں / نگراں وزیر اطلاعات،اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ سے قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین آر ایم ال سلیطی کی ملاقات