کراچی، (نوپ نیوز) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے پر آسٹریلیا کو مبارکباد دی ہے ۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ میں آسٹریلیا کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے ٹریوس ہیڈ کی شاندار اننگز کی بھی تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔