تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے ناگن چورنگی تا راشد منہاس روڈ تک سڑک کی تعمیر و بیوٹیفیکیشن اور سعدی گارڈن روڈ اور اس سےمتصل برساتی نالہ کا افتتاح کر دیا

نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے ناگن چورنگی تا راشد منہاس روڈ تک سڑک کی تعمیر و بیوٹیفیکیشن اور سعدی گارڈن روڈ اور اس سےمتصل برساتی نالہ کا افتتاح کر دیا

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ میرے یا میئر کراچی کے درمیان کوئی چپکلش نہیں ہے۔ وہ 4 سال کے لئے اور میں چند ماہ کے لئے آیا ہوں۔ سسٹم برائی کا ایک نام ہے اور کوئی بھی شخص چھ مہینے میں اس بڑائی کا خاتمہ نہیں کرسکتا اور اگر یہ بڑائی چلتی رہی تو سندھ کے لئے دعا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سالانہ ترقیاتی بجٹ کے تحت کے ڈی اے کی جانب سے بنائی جانے والی ناگن چورنگی تا راشد منہاس روڈ تک سڑک کی تعمیر اور اس کی بیوٹیفیکیشن اور بعد ازاں سعدی گارڈن روڈ اور اس سےمتصل برساتی نالہ کے منصوبہ کے مکمل ہونے پر اس کی افتتاح پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی جی کے ڈی اے نوید انور، چیف انجنئیر کے ڈی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ محمد مبین جمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں اسکیموں کا جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے وہ سالانہ ترقیاتی بجٹ اے ڈی پی کی اسکیمیں تھیبجس کو مکمل کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم 33 میں جناح ایونیو تا سعدی گارڈن تک کی اسکیم میں سڑک کے ساتھ ڈرینیج کا سسٹم بنایا گیا ہے تاکہ بارشوں یا سیلاب کے دوران ٹھڈو ڈیم سے سپر ہائی سے سعدی ٹاؤن میں داخل ہونے والا پانی جو اس پورے علاقے کو ڈوبا دیتا ہے اب اس ڈرنیج سسٹم سے پانی کا اخراج ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 147 ملین روپے کی لاگت سے یہ اسکیم مکمل کی گئی ہے۔ مبین جمانی نے کہا کہ کراچی لے عوام کے مسائل کو حل کرنے اور یہاں کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے نگراں وزیر اعلٰی سندھ اور تمام وزراء دن رات کوشاں ہیں۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب میں محمد مبین جمانی نے کہا کہ کسی کی زندگی یا پروجیکٹ کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سعدی ٹاؤن کی اس سڑک کی تعمیر میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کس نے 18,10 یا 5 فیصد کمیشن اس میں لیا ہے کیونکہ یہ منصوبہ مجھ سے پہلے ہی ٹینڈر ہوا ہے۔ البتہ میں نے ایک فیصد بھی نہیں لیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ضیاء کالے کو میں نہیں جانتا، ایک صاحب نے کہا کہ ایس بی سی اے میں سسٹم چل رہا ہے اور اس کے شواہد میرے پاس ہیں، وہ شخص ضیاء کالے کو جس کو میں نہیں جانتا ہوں کو میرے دفتر لایا میں نے اس سے پوچھا کہ سسٹم میں وزیر بلدیات یا کسی کی شمولیت ہے لیکن وہ یہ کہہ کر چلا گیا کہ میں شواہد لاتا ہوں اور اس کے بعد آج تک وہ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے بعد معلوم ہوا کہ ملنے والا ضیاء کالا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں مبین جمانی نے کہا ہے کے ڈی اے ملازمین کی مشکلات کا علم ہے اور ہم ملازمین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایس بی سی اے پر کے ڈی اے کے واجب لاادا رقم کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے علم میں یہ نہیں ہے اور اگر ایسا ہے تو ڈی جی کے ڈی اے اس سلسلے میں ایس بی سی اے سے رابطہ کرے میں ایک ہفتہ میں ان کو رقم ادا کرنے کی ہدایت دیتا ہوں۔ میئر کراچی اور منسٹر بلدیات کے درمیان کوئی چپقلس کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی اور میرے درمیان کسی قسم کی کوئی چپقلش نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ہمارے مابین ناراضگی ہے وہ 4 سال کے لئے مئیر منتخب ہوکر آئے ہیں اور میں چند ماہ کے لئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود ان کے کام ان کے سپرد کئے ہیں تاکہ وہ ان کو مکمل کرے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ میں جو کچھ چاہتا تھا وہ نہیں کرسکا۔ ہم نے محنت، ایمانداری اور دل و جان سے کام کیا ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بہتری بھی آئی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے